URDU TRANSLATION / اردو ترجمہ
میرا پہلا ٹیٹو میرے بائی بازو کی اوپری جانب تھا۔ یہ نمبر سات تھا جو رگبے ٹیم میں میرا سکواڈ نمبر تھا۔ میں رگبے لیگ چلاتا ہوں، یا ایسا کرتا تھا۔ یہ نمبر ساتھ ہے اور یہ سکرم ہاف ہے۔
میرے دائیں بازو پر ایک ریچھ ہے جس نے ایک رگبے گیند پکڑ رکھا ہے، جو کہ عجیب محسوس ہو سکتا ہے۔ تاہم جب میں 14 سال تھا تو میں نارتھ ویسٹ کاؤنٹیز کی میری ٹیم کی جانب سے سیکنڈ ڈیویژن میں رگبے کھیلنے کے لیے ماسکو گیا اور ہمیں تین کھیل کھیلنے کے بعد ماسکو کے مئیر نے میڈل دیا۔ یہ ایک بھاری بھر کم چاندی کی چیز تھی۔ تو میں نے اسے اپنی دائیں بازو کے اوپری جانب لگا دیا۔
میرا اگلا ٹیٹو اس سے بالکل نیچے تھا، لیکن یہ اس کے چند سالوں بعد کا ہے۔ اور یہ لکی سیون کا ہے کیوں کہ ان سالوں میں کھیلنے کے لیے سات لکی نمبر بن چکا تھا۔
میرے خیال میں اس سے اگلا کہنی اور کلائی کے درمیان میں تھا جب میں تقریباً 23 سال کا تھا۔ مجھے دائیں جانب ایک دماغی چوٹ لگی جسے سب ڈیورل ہیما ٹوما کہا جاتا ہے۔ تو جب میں رگبے کھیل رہا تھا میں نے سر سے روکا اور رک گیا، ایک گھنٹے کے لیے چلا، کچھ چھوڑ دیا، ہسپتال گیا اور وہاں تین روز گزارے۔ اور یہ صرف آپ کو کچھ واضح کرتا ہے کہ آپ کی زندگی میں اہم کیا ہے اور آپ کیا کر سکتے ہیں، آپ کیا نہیں کر سکتے، آپ کو کیا کرنا چاہیے، آپ کو کیا نہیں کرنا چاہیے۔ شاید وہی سمت جس میں میں جانا چاہتا ہوں۔ تو اس لیے دائیں بازو پر لکھا تھا کہ، تبدیلی لانے کے لیے ہر چلنے والا لمحہ اوک اور موقع ہے۔’
اور 2010 میں میں نے آخری ٹیٹو لگوایا اور وہ باقی بچی ہوئی کلائی پر تھا۔ میرے دائیں جانب۔ اور یہ ایک ویڈیو گیم کی طرح کا تھا جو مجھے اس وقت پسند تھی اور یہ ایک خاتون تھی جو چابی کے چھلے سے پار دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اور چابی کے سوراخ کے اوپری جانب اور نیچے لکھا تھا، جو ماضی ہے وہ آغاز ہے۔’ اور یہ ایک فلم JFK سے تھا۔ یہ میری دلچسپی کا موضوع ہے۔ مجھے ابھی بھی اپنے ٹیٹو پسند ہیں اور مجھے ان میں سے کسی پر بھی پشیمانی نہیں۔
میرا نام جون کیریو ہے، میں ایک مقامی PCSO ہوں جو کہ نارتھ مور علاقے میں پولیس کمیونٹی سپورٹ آفس ہے۔ میری کام اس علاقے میں گشت کی ہے مقامی رہائشیوں، بچوں اور جو بھی یہاں آئے اسے یقین دہانی کروانے کے لیے۔ میں عموماً کالی شرٹ پہنتا ہوں، بدن پر کالے رنگ کی ڈھال، بعض اوقات صاف دکھائی دینے والے کوٹ، لیکن میں ہمیشہ اپنا کالا ہیٹ نیلی پٹی والا پہنتا ہوں جیسے کہ سالوں پہلے بس کنڈکٹر کے ہوتے تھے۔ میں نومبر 2006 سے PCSO ہوں، تو اب مجھے 15 سال ہو رہے ہیں۔
مجھے کسی جگہ کا وہاں مؤثر طریقے سے چلنے سے معلوم ہوا۔ وہاں مختلف اوقات میں جانے سے، دیکھتا کہ وہاں مختلف اوقات میں کیا سرگرمیاں جاری تھیں۔ میرے جوتے کی کھپت بہت ذیادہ ہو سکتی ہے۔ میں نے سال بھر میں تین جوڑے لیے اور یہ بہت اچھے سے بہت سستے اور معتدل تک تھے۔ لیکن یہ ہمارے لیے ایک حیران کن بات بھی ہے کہ آپ بعض اوقات آپ سستے بوٹ خریدتے ہو اور وہ سالوں تک خراب نہیں ہوتے۔ لیکن اس کے بعد آپ وہ سستے بوٹ دوبارہ نہیں خرید سکتے۔
اور بعض اوقات آپ 70/80 پاؤنڈ کا جوتے کا جوڑا خریدتے ہو۔ اور وہ صرف تین ماہ تک ٹھیک رہتے ہیں۔